///

جنید صفدر کی آواز میں ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ کے چرچے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گاکر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔مریم نواز کے بیٹے کی جانب سے اپنے نکاح کی تقریب میں گائے گئے اس گانے کی ویڈیو نہ صرف وائرل ہورہی ہے بلکہ اسے بہت زیادہ سراہا بھی جارہا ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے کا نکاح 22 اگست کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوا تھا جس میں انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور اب ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں مریم نواز کے بیٹے اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.