جھنڈیوں کے اسٹال والوں کو بھتہ مافیا کی جانب سے نوٹس موصول ہونے لگے شہری پریشان

کراچی جدت ویب ڈیسک :جھنڈیوں کے اسٹال توسجے ہیں لیکن بھتہ مافیا بھی سرگرم ہوگئی ہے، نوٹس کی شکل میں بھتے کی پرچیاں موصول ہونے لگی ہیں ، سبزو سفید قومی پرچم کے رنگوں میں ڈھلے یہ پہناوے جن پر سجے چاند ستارے بچوں کی گہری دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں وطن کی محبت میں پروان چڑھتے یہ ننھے متوالے یوم آزادی کے انتظار میں ہیں۔پچاس روپے سے 1000 میں دستیاب ٹی شرٹس، ٹراوز اور فراک کی مانگ میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔آزادی کی خوشی میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی رنگنے کو تیار ہیں قومی پرچم جیسا لباس جشن آزادی پر انہیں خوب بھائے گا۔یوم آزادی کا جشن دھوم دھام سے منانے کے لیے ملک بھر کے بازاروں میں سبز و سفید رنگ کے ملبوسات کا تو جیسے سیلاب آ گیا ہو۔ چاند ستارے سے مزین ملبوسات کی خرید میں بچے پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔آزادی کا مہینہ آتے ہی اس کی خوشی بھی ہر سو نظر آنے لگی ہے،، بازاروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے بچوں کے لیے خصوصی ٹی شرٹس کے اسٹالز لگ گئےجہاں سے ہر کوئی والدین کے ساتھ من پسند کے ملبوسات خرید کر 14 اگست منانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.