/

جید علمائے کرام کی مدد سے اس مسئلے کے حل کیلئے مذاکراتی آپشن اختیار کرنے کا عندیہ دیا

#Issuewith #Eminentscholars #Pakistan #PM

کراچی:جدت ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ملک میں موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے جید علمائے کرام کی مدد سے اس مسئلے کے حل کیلیے مذاکراتی آپشن اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس مشاورت کی روشنی میں وفاقی حکومت کی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد مذاکراتی عمل کیلیے باضابطہ رابطے کیے جائیں گے۔ اعلی سطح پر علما سے بات چیت کیلیے مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلیے حکومت کی کوشش ہوگی کہ مذاکرات سے معاملے کو طے کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قانونی آپشنز کا دائرہ کار ان علاقوں میں اختیار کرے گی جہاں حالات خراب ہوں گے۔ اس مشاورت میں مسئلے کے پرامن حل کے لیی حالات کو مدنظررکھتے ہوئے حکمت عملی میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔اس حوالے سے وفاق میں اعلی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سمیت دیگر اہم وفاقی وزرا جید علما کرام جلد باضابطہ رابطے کریں گے تاہم مسئلے کے حل کے لیے پس پردہ کوششوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلی ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلیے حکومتی حلقوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اہم حکومتی حکام کی مشاورت میں غور کررہے ہیں کہ اس مسئلے کا مذاکراتی آپشن کی مدد سے جید علما کرام کے تعاون سے پرامن حل نکالا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.