جیمز ہوپس آئی پی ایل 2018 کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولز کے باﺅلنگ کوچ مقرر

James Hopes, the former Australia allrounder, has been named as Delhi Daredevils' bowling

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک :دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر جیمز ہوپس کو نیا باﺅلنگ کوچ مقرر کر دیا۔ ہوپس کو 84 ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں دہلی سمیت تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی جیمز ہوپس کی بطور باﺅلنگ کوچ تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوپس ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.