/

جے یو آئی (ف) نے اپنے اراکین اسمبلی سے استعفے لیے جانے کی تصدیق کردی

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے ان کی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے، استعفے ضرورت پڑنے پر استعمال کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ارکان اسمبلی سے استعفے جمع کرانے کی تصدیق کردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے ارکان نے استعفے مولانا کو جمع کرادیئے ہیں، اس حوالے سے اے پی سی کے بعد اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے آپشن پر غور کرنا شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے 15 ارکان قومی اسمبلی سے استعفے مانگ لیے ہیں جو بوقت ضرورت استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے متعدد ارکان مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرموجود ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.