//

حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، سردار ایاز صادق

National Assembly Speaker Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی وعالمی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے ،مسئلہ کشمیر صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال اور جبر وتشدد کو بند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی بھارت کی طر ف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسلسل انکار اور مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد،جعلی مقابلوں ،جبری گمشدگیوں ،عصمت دری ،اور نہتے شہریوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کے واقعات کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی ہر فورم پر اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔سردارایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی پہلی 6ملکی سپیکرز کانفرنس جس میں پاکستان کے علاوہ روس،چین، ترکی ،ایران اور افغانستان نے شر کت کی میں متفقہ طو ر پر اپنے اعلامیہ میں کشمیر کے مسئلے کو عالمی امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کو نسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طر ف سے ہونے والے ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کو نسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طر ف سے ہونے والے ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں،،پاکستان مظلو م کشمیری عوام کی آواز ہے اور مصیبت کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.