//

حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

#Government #Announced #Reduction #Petrolprices

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس ہے، وزیراعظم کا شکرگزارہوں انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اور ان کا حل پاکستان کی معیشت کیساتھ جڑا ہے، مجھ سے پہلے 2وزیرخزانہ نے بڑی محنت سیکام اورمعیشت کو استحکام دیا، ان دونوں حضرات سے بھی رہنمائی حاصل کرتارہوں گا۔حماد اظہر نے کہا ہماری کوشش ہیکہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں ، پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمت3 روپے فی لیٹر کم کر رہے ہیں جبکہ ای سی سی میں 1800روپیگندم کی امدادی قیمت رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔چینی کی درآمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے، بھارت اورہمسایہ ممالک میں چینی کی قیمت کم ہے، بھارت سے نجی شعبیکو5لاکھ ٹن چینی درآمدکی اجازت دی ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا پاکستان کی معیشت میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں، جون کے آخر تک بھارت سیکاٹن کی امپورٹ کو کھولا جارہاہے ، پرائمری اکانٹ ، کرنٹ اکانٹ خسارے کو ہم نے سرپلس میں تبدیل کیا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تھے تواسٹیٹ بینک کے ذخائر 8ارب ڈالر تھے ، ہماری کرنسی آج اپنے زور پر کھڑی ہے ، بھارت سے چینی کی امپورٹ کو کھولا جارہاہے ، بھارت سے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے اور ملکی ضروریات کے پیش نظر بھارت سے کپاس درآمد کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.