/

’حیا بائے رابی‘ : رابی پیرزادہ نے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

 ویب ڈیسک ::سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

طویل عرصے سے گلوکاری و شوبز سے دور رہنے والی رابی پیرزادہ نے بعد ازاں اپنے نام سے ہی فلاحی تنظیم بھی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہیں۔رابی پیرزادہ نے جنوری 2021 میں فاؤنڈیشن کا آغاز کیا، جس کے تحت اب تک 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی مدد کی جا چکی ہے، جب کہ 60 سے زائد خواتین کو مالی طور پر بااختیار بھی بنایا گیا ہے۔رابی پیرزادہ کی جانب سے فاؤنڈیشن کے آغاز کے بعد ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کرادیا گیا، جس کے تحت نہ صرف دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں بلکہ اسی برانڈ کے تحت تسبیح سمیت دیگر چیزیں ,بھی فروخت کے لیے پیش کردی گئیں

رابی پیرزادہ نے ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے تحت نہ صرف پاکستانی بلکہ مشرق وسطی انداز کے عبایہ بھی متعارف کرائے گئےہیں۔’حیا بائے رابی‘ کے تحت فروخت کے لیے پیش کیے گئے عبایوں کی قیمت ساڑھے تین ہزار روپے سے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور انہیں مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔’حیا بائے رابی‘ کے تحت ہی تسبیح اور جائے نماز (مصلہ) بھی پیش کیے گئے ہیں

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.