حیدر آباد میں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول

کوٹر ی جدت ویب ڈیسک کھیلوں سے بھائی چارگی کا درس دینے کے بجائے عملی مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے خصوصاً فزیکل ایجو کیشن کے اساتذہ اور کوالیفائیڈ اسپورٹس آرگنائزرز اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ آزادی سے پر امن ماحول میںلطف اندوز ہوا جا سکے یہی جشن آزادی کے موقع پربہترین پیغام ہے “۔ ان خیالات کا اظہار حیدر آباد ڈویژن کے سیکریٹری اور سندھ والی بال ایسو سی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری پر ویز احمد شیخ نے حیدر آباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی اور دی آئیکون پاکستان کے تعاون سے جاری جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے بوائز والی بال ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کو حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی اور لیڈی کو آرڈینیٹر اور ایونٹ مینیجر عائشہ ارم نے خوش آمدید کہا اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عائشہ ارم نے کھیلوں کے فروغ میں اہم دنوں کے مواقعوں پر ایونٹ کو آرگنائز کرنے کے سلسلے میں مختلف اداروں اور محکموں کی دلچسپی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آرگنائزرز با آسانی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتے رہیں۔ خرم رفیع صدیقی نے اپنے خطاب میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں اسی انداز سے مقابلے منعقد کراتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کھیلے گئے افتتاحی میچوں میں اسٹوڈنٹس کلب اور زین کلب کوٹری کی ٹیمیں فتح یاب ہوئیں ۔ پہلے میچ میں اسٹوڈنٹس کلب کوٹری نے الشہباز کلب کوٹری کو 3-0سے جبکہ دوسرے میچ میں زین کلب کوٹری نے خان کلب جامشورو کو 3-1سے ہرایا۔ نمایاں کھلاڑیوں میں جاوید علی ، امجد علی،سردار خان، ذاکر حسین، زریاب علی، امام علی، حیدر علی، کامران رشید، فیروز گل، سعادت علی، اور دیگر شامل تھے ۔ میچز کوعائشہ ارم، کامران شاہ اورظہیر الدین نے سپر وائز کیا۔ اس موقع پر رضوان علی، نعیم خان، فیصل ،سفیان اور دیگر موجود تھے۔ فائنل اسٹوڈنٹس کلب کوٹری اور زین کلب کوٹری کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ خان کلب جامشورو اور الشہباز کلب کوٹری تیسری پوزیشن کے لئے مد مقابل ہونگے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی سینئر جر نلسٹ انجینئر شاہد کاظمی ہونگے جبکہ کوٹری ایسو سی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سینئر وائس چیئر مین اور رفحان میز پروڈکٹس کے مینیجر ایچ آر ساجد احمد جونیجو صدر مجلس ہونگے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.