///

خواہش ہے ایم کیوایم کے اختلافات مزیدنہ بڑھیں‘مرادعلی شاہ

Sindh chief minister, Murad Ali Shah

کراچی جدت ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی اختلافات مزید نہ بڑھیں ۔کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد رعلی شاہ نے کہ میں نہیں چاہتا کہ ایم کیو ایم میں اندرونی ڈیڈلاک مزید بڑھے،بدقسمتی سے معاملات خرابی کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنماو¿ں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم پر بڑی باتیں کی ہیں کہ لوگ خواب دیکھ رہے ہیں ،جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، ہم سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں اورہمارے امیدوار سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،ہر ممبر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ سینیٹ کا ووٹ کسے دیتا ہے ،ہم اپنے پروگرام اور امیدواران کے ساتھ ممبران اسمبلی کے سامنے حاضر ہوں گے اور امید ہے کہ ہمیں اچھی کامیابی حاصل ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ دونوں ایم کیو ایم مل جائے ،اگر کوئی کہتا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کیلئے پیسے آفر ہوئے ہیں اور آفر کئے جارہے ہیں تو وہ ہمیں بتائے کہ کون پیسے آفر کررہا ہے ،ہمیں نہیں بتاتے تو میڈیا کو بتائیں ہم ایکشن لیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.