خوشاب میں خوفناک واقعہ،چار افراد فائرنگ سے جاں بحق

#Terribleincident #Khushab #Pakistan #Rip

خوشاب:جدت ویب ڈیسک: سندرال روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق خوشاب سندرال روڈ پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پیشی کے لیے کچہری آرہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ڈھاک برادری کے لوگوں نے راجا برادری کے افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، واقعے کے فوری بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.