/

دس کمپنیوں میں حسن اور حسین نواز کے شیئرز منجمد ‘ مزید جانئے

Hasan and Hussain Nawaz PMLN Pakistan

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان میں احتساب عدالت کے احکامات کے بعد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز کے دس مختلف کمپنیوں میں موجود حصص منجمد کر دئیے ہیں۔اتوار کو ایس ای سی پی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں کے دس کمپنیوں میں حصص ہیں اور تمام کمپنیاں لاہور میں رجسٹر ہیں۔ انھوں نے کہا بتایا کہ یہ کمپنیاں سٹاک مارکیٹ میں کاروبار نہیں کرتی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی کے سربراہ نے لاہور میں کمپنیوں کے رجسٹریشن آفس کو اس حوالے سے مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ان دس کمپنیوں کا کوئی بھی ریکارڈ تبدیل نہ کیا جائے اور نہ ہی ملکیت میں تبدیلی کی جائے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق حسن نواز کے 2 کمپنیوں جبکہ حسین نواز کے 10 کمپنیوں میں حصص ہیں۔حسن نواز کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ میں 102100 شیئرز ہیں اور حمزہ اسپننگ ملز میں ا±ن کے 44100 شیئرز ہیں۔ اس طرح وہ مجموعی طور پر ساڑھے 14 لاکھ شئیرز کے مالک ہیں ¾حسین نواز 10 کمپنیوں میں مجموعی طور پر 18 لاکھ سے زائد شیئرز کے مالک ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق حسین نواز کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ میں 482100 شیئر اتفاق برادرز ( پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 4416 شیئر، برادرز اسٹیل ملز لمیٹڈ میں 500 شئیر، حدیبیہ پیپرز ملز 896600 شیئر، حدیبیہ انجینئرنگ لمیٹڈ میں 24450 شیئرز ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق حسین نواز کے اتفاق ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ میں 6000، حمزہ اسپننگ ملز میں 163100، برادرز ٹیکسٹائل ملز میں 1855، رمضان بخش ٹیکسٹائل ملز میں 225000 اور خالد سراج انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ میں حسین نواز کے 1500 شیئرز ہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ا±ن کے بچوں اور داماد کے خلاف ریفرنس کی سماعت میں حسن اور حسین نواز اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے نہ صرف ا±ن کی گرفتاری کےلئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے بلکہ ا±نھیں اشتہاری قرار دینے کے لیے متعقلہ حکام کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.