دفتر پہنچنے کے لئے انوکھا طریقہ۔۔۔۔جانیے

برلن جدت ویب دیسک : : لوگ عام طور پر گاڑیوں میں دفتر جاتے ہیں لیکن جرمنی میں ایک شخص ایسا بھی ہے، جسے دفتر جاتے ہوئےٹریفک کی الجھنوں میں پھنسنے کا کوئی شوق نہیں۔ڈیوڈ نے آفس جانے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے، جس سے نہ گاڑیوں کا شور اور نہ ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ڈیوڈ روزانہ دریا میں تیر کر اپنے دفتر پہنچتا ہے۔ڈیوڈ اپنے کپڑے، جوتے اور لیپ ٹاپ ایک واٹر پروف بیگ میں رکھ کر مزے سے تیرتے ہوئے آفس پہنچ جاتا ہے۔دفتر پہنچنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرنے سے جہاں ڈیوڈ ٹریفک سے بچ جاتا ہے وہیں وہ اپنے آپ کو تروتازہ بھی محسوس کرتا ہے۔روز آفس جاتے ہوئے ٹریفک جام اور گاڑیوں کے شور سے پریشانی عام بات ہے لیکن جرمنی میں ایک ایسا شخص ہے، جس نے سڑکوں اور ٹریفک میں پھنسنے کا حل نکال لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.