دنیابھرمیں ہندو برادری اپنامذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کل سے منائےگی

Festivity

کراچی جدت ویب ڈیسک ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘کل 19اکتوبر سے بھر پور انداز سے مناناشروع کریگی ۔ا س سلسلہ کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جہاں پر ہندو دھرم کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری کے لوگوں ک علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنمائ شریک ہوں گے۔جہاں پر ہندو برادری دیولی کے موقع پر دیے جلائیں گے ،پرشاد تقسیم کریں گے جبکہ خصوصی پوجا کی جائے گی ۔حکومت نے دیوالی کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں ۔دیوالی کی تقریب شام 6بجے شروع ہو کر 10بجے رات اختتام پذیر ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.