دنیا کے مختلف ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی سب سے زیادہ پسند آیا ‘ماریہ واسطی

Maria Wasti

لاہور جدت ویب ڈیسک:اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے دنیا کے مختلف ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ترکی ایک مہذب معاشرہ ہے جہاں کے لوگ دوسروں کے حقوق کا بہت خیال رکھتے ہیں ۔میں نے ترکی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کی اور اس دوران مجھے وہاں کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور جانچنے کا موقع ملا ،اس دوران میں نے بہت سی اچھی عادتیں اپنائیں جس سے میری زندگی میں ایک ڈسپلن آگیا ہے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ کھلے سمندر میں شو کرنا میرے لیے ایک چیلنج تھا جس میں سرخرو رہی،ترکی میں شو کرتے ہوئے جس قدر لطف اندوز ہوئی اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.