دوست ہوں تو ایسے ‘ سیاسی صورتحال پر دلچسپ تحریر

کراچی جدت ویب ڈیسک نواز شریف صاحب کو قطری شہزادے نے ایک ارب ڈالر گفٹ کر دیا، کسی نے لنڈن فلیٹ لیکر دے دیا، اور کوئی فیکٹریاں لگا کر دے رہا ہے ،زرداری صاحب کو بحریہ ٹاؤن لاہور اور کراچی میں ملک ریاض جیسے دوست نے پورے محل ہی بنا کر گفٹ کردیے ،جنرل مشرف کو سعودی شاہ نے کروڑوں ڈالر گفٹ کر دیے تو کسی دوست نے لندن کے پوش علاقے میں گھر گفٹ کر دیے عمران خان صاحب کو سابقہ بیوی نے طلاق کی خوشی میں کروڑوں کا فلیٹ گفٹ کیا، جس سے بنی گالہ کی امارات تعمیر ہوئی، کوئی انہیں جیٹ ہوائی جہاز میں مفت جھولے دے رہا ہے تو کوئی سینیٹ کی سیٹ کے لئے کروڑوں, اور ایک ہمارے دوست ہیں جو کبھی ایک پلیٹ بریانی کھلا کر بھی ساری زندگی احسان جتاتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.