دپیکا پڈوکون کی دھمکی ‘فلم ریلیز نہیں ہونےدونگی۔۔۔جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون، اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم ’’پدماوتی‘‘ابتدا ہی سے مسائل کا شکار رہی ہے ، فلم کے مسائل ہیں کہ ختم ہونے کانام نہیں لے رہے ۔بھارتی ریاست راجستھان کی سابق راج کماری’’دیا کماری‘‘ نے دپیکا پڈوکون کی ’’پدماوتی‘‘کی مخالفت کرتے ہوئے فلم کو ریاست میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے ۔ کبھی بھارتی ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے فلم کے سیٹ کو جلائے جانے والے واقعات سامنے آئے ، کبھی فلم کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی پر حملے کی خبریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں اورکبھی دپیکا پڈوکون کی شکل والی رنگولی کوخراب کیا گیا۔ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم میں رانی پدماوتی کے کردارمیں تبدیلیاں کرکے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے لہٰذا فلم کو نمائش کی اجازت نہ دی جائے ۔ ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کئی بار وضاحت کرچکے ہیں کہ انہوں نے تاریخی حقائق کو مسخ نہیں کیا، تاہم انتہا پسندوں نے ان کے بیان پر کان نہ دھرے اور فلم کی مخالفت جاری رکھی۔ جب کہ راجپوتوں کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ ریلیز سے قبل فلم کو دیکھیں گے اگر فلم ان کے معیار پر پوری اتری تو وہ لوگ نمائش کی اجازت دیں گے ورنہ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.