دھرنوں کی آڑ میں معیشت کو لوٹا گیا‘پرویز ملک۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے مخالفین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں،2018ئ کے الیکشن میں مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ سید توصیف شاہ ،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، چوہدری عبدالمجید نمبردار اور چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں۔ وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر محاذ پرشکست خوردہ دھرنا، لاک ڈاؤن اور ملکی ترقی کے خلاف گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے کیونکہ تبدیلی انتشار،الزام تراشی ،گالم گلوچ اورصرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اور پاکستان کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیا جا سکتا، نیا پاکستان بنانے والوں نے مایوسی پھیلائی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،خوشحال اور مضبوط پاکستان ہماری حکومت کی منزل ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ âنá کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.