دیپیکاپڈوکون نے شاہد کپور اور رنویر سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ فلم’ ’پدماوتی‘‘ کے بارے میں بہت سی دلچسپ تفصیلات آئے دن نیوز کا حصہ بن رہی ہیں۔کچھ عرصہ قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ جیسی انڈسٹری جہاں اداکار اداکاراؤں سے بےحد آگے ہیں، وہیں اس فلم میں مرکزی اداکارہ باقی دونوں اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔کچھ ماہ قبل قیاس آرائیاں سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون فلم کے دونوں اداکاروں شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں-رپورٹس کے مطابق ’پدماوتی‘ میں کام کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 کروڑ ہندوستانی روپے لے رہی ہیں، جبکہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو 10 کروڑ ہندوستانی روپے کا معاوضہ مل رہا ہے۔اس حوالے سے جب فلم کے 3ڈی ٹریلر کی لانچ تقریب کے دوران دپیکا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسا ظاہر کیا کہ ان کو ملنے والے پیسوں سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں، لیکن مجھے فخر ہے کہ اس پر جو بھی میں حاصل کررہی ہوں اور میں مطمئن ہوں، جیسے یقینا آپ بھی مطمئن ہوں گے جو آپ کما رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن جس بات سے مجھے سب سے زیادہ خوشی مل رہی ہے وہ یہ کہ فلم کے پروڈیوسرز نے اس طرح کی فلم پر اتنا بڑا بجٹ لگایا، جس کے پوسٹر پر میری تصویر موجود ہے، اس بات سے مجھے سب سے زیادہ فخر محسوس ہورہا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.