کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کی تاریخ کی سب بڑی رئیل اسٹیٹ نمائش کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ڈیفنس ،کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے صدر راجہ مظہر حسین مورخہ 27جنوری2018ء بروز ہفتہ سن سیٹ کلب ماربل آرچ میں دوزہ نمائش کا افتتاح کرینگے۔پاک رئیل اسٹیٹ گروپ کے تحت اس دوزہ رئیل اسٹیٹ نمائش اپنی نوعیت کی سب سے منفرد اور بڑی نمائش ہوگی نمائش 28جنوری کے شام تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ڈیفنس کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ڈیفنس سوسائٹی ریڈینٹس ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل ہے نمائش کے ڈائریکٹر احمد زاہد نے بتا یا کہ نمائش رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں پاکستانی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے نمائش میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے بڑے نامونے بھی اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہاکہ نمائش میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں میں نئی جہتیں متعارف کرائے گا ۔