//

راولپنڈی میں پرہجوم مقامات پر فوج تعینات

#Armydeployed #CrowdedplacesRawalpindi #SOPs #Pakistan

لاہور:جدت ویب ڈیسک: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی میں پرہجوم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں تاکہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔فوجی جوان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی عکس بندی کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی اہلکاروں نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ شاپنگ اسٹورز کا دورہ کرکے وہاں موجود گاہکوں اور دکان داروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔پاک فوج طلب کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا جہاں سے منظور ہوچکی ہے۔ فوجی جوان لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں تعینات ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.