راؤ انوار سے متعلق جس کے پاس بھی معلومات ہمیں آگاہ کرے،سہیل انور سیال

karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سندھ میں ملک بھر سے بہتر ہے۔ را ؤانوار کے خلاف شکایات کے لیے ایک افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سندھ میں ملک بھر سے بہتر ہے۔ لاپتہ افراد اور ان کاؤنٹرز سے متعلق معاملات دیکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ راؤ انوار کے خلاف شکایات کے لیے ایک افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں راؤ انوار کو عدالت میں پیش ہونا چاہیئے۔سہیل انور سیال نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ را ؤانوار سے متعلق جس کے پاس بھی معلومات ہمیں آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار سے متعلق جس کے پاس بھی معلومات ہمیں آگاہ کرے۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں چاہے وہ رکن صوبائی اسمبلی ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع سے کہتی ہے جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں جمہوری عمل کے ذریعے قانونی عمل کو اپنایا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر صوبائی معاملہ ہے۔یاد رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر را انوار مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں بے گناہ نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، اس کے بعد سے را ؤانوار روپوش ہیں اور سب ان کے ٹھکانے سے لاعلم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.