ردا عاصم کا بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیروں کیساتھ اظہار یکجہتی

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ ردا عاصم نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس دن کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27جنوری درحقیقت بھارت کا یوم جمہوریہ نہیں بلکہ وہ سیاہ دن ہے جس کی آڑ میں بھارت اپنی آمریت اور جبرو استبرار کے زور پر سوا دو کروڑ کشمیریوں پر زبردستی غلام بنانے پر تلا ہوا ہے ، کشمیری عوام عالمی برادری سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھارت پر اقوام متحدہ کی قرار دادوںکے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر دبائو ڈدالیں ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے حق آزادی رائے کو تسلیم کیا جائے تاکہ برصغیر کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ انسانیت کی ہلاکت والا ایٹمی جنگ کا باب بند ہو جائے اور پاک بھارت میں خوشحالی اور امن کا ایک نیا دور شروع ہو ۔ امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ کوششیں کی ہیں مگر بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں اب اقوام متحدہ کو چاہیے کہ انسانیت کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.