//

رمضان المبارک میں عمرہ کےلیے بغیر اجازت نامہ حرم شریف جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا

ریاض :ویب ڈیسک :: سعودی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے مزید سخت اقدامات کر لیئے۔ رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے بغیر اجازت نامہ حرم شریف جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

جرمانے کی سزا کے متعلقہ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  مسجد الحرام، اس کے صحنوں، مطاف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی سمیت تمام مقامات پر کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حد سے زیادہ اژدحام کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائی گئی۔ پابندیوں کو موثر بنانے کے لیے طے کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے دوران اجازت نامہ حاصل کیے بغیر عمرہ کرنے کے لیے جائے گا تو اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا جبکہ مسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانے کورونا وبا کے خاتمے کے اعلان تک برقرار رہیں گے-وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیرملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کے لیے مسجد الحرام جانے کے آرزو مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کر لیں- وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.