ریما خان کل کونسی سالگر ہ کا کیک کاٹیں گی‘ جانئے

Pakistani Actress

 

لاہور جدت ویب ڈیسک نامور اداکارہ ریما خان کل 46برس کی ہوجائیں گی ۔ریما خان 27اکتوبر 1971ئ کو پیدا ہوئیں ۔ریما نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ’’بلندی ‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور ان کے مد مقابل شان نے مرکزی کردار نبھایا ۔مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے ۔ ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ریما نے 6سال قبل امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شاہاب سے شادی کرکے اپنا گھر بسالیا اور اب وہ ایک بیٹے کی ما ںبھی ہیں ۔شادی کے بعد اداکارہ نے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا ۔ریما اپنی سالگرہ شوہر طارق شاہاب کے ہمراہ منائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.