/

زرداری سے غیرمشروط طورپرہاتھ ملانے کوتیارہوں‘نوازشریف

Nawaz Sharif PMLN Asif Zardari PPP Pakistan

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ¾ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ آمروں کے کالے قوانین کو تحفظ دینے کےلئے تیار نہیں ¾ تحریک انصاف سے کوئی گلا نہیں ¾ جمہوریت اس کے قریب سے بھی نہیں گزری اور میں اسے سیاسی جماعت نہیں مانتا ¾ انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر اتحادی جماعتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ¾سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا ¾ ہمارے فیصلے جلد آجاتے ہیں ¾ عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ آمروں کے کالے قوانین کو تحفظ دینے کےلئے تیار نہیں، اس کا ثبوت گزشتہ روز دیکھا گیا ¾پی ٹی آئی آمروں کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن پیپلز پارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی اس پر بہت افسوس ہوا۔نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہت عرصہ پہلے جس جدوجہد سے گزری ہے اسے قربانیوں کو اتنی جلدی فراموش کردینا سمجھ نہیں آتا ¾ جمہوریت کے راستوں سے بھاگنے والوں کےلئے یہ کھلا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر اتحادی جماعتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، یہ ان لوگوں کےلئے آنکھیں کھول دینے والی بات ہے جو ملک کو جمہوریت کے راستے پر نہیں چلنے دیتے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود افراد کی ایک بڑی تعداد آمروں کے قانون کو تحفظ دینے کی حامی نہیں جبکہ پارلیمنٹ نے آمروں کے کالے قانون کو مسترد کردیا جو بڑی پیشرفت ہے۔اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہئیں ¾ ہمارے لیے عدلیہ کا کچھ اور معیار ہے اور ان کےلئے کچھ اور، جس کی وضاحت انہوں نے خود کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کی بات کر رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا، ہمارے فیصلے جلد ا?جاتے ہیں جب کہ عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے۔نواز شریف نے کہاکہ ہم نے جو کام کیے پورا پاکستان تسلیم کر رہا ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، خوشحالی آئی، جی ڈی پی ریٹ کہاں تک پہنچ گیا اور اللہ کے فضل کرم سے بجلی آئی اور بیروزگاری ختم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی اور دھرنوں کا یہ سلسلہ 2014 سے جاری ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان ¾ جہانگیر ترین اور علیم خان کے بھی کرپشن سکینڈل سامنے آئے کے پی کے کا وزیراعلیٰ سرکاری گاڑیوں میں جلوس کی قیادت کرکے دھرنے میں پہنچتا رہا عدلیہ کے فیصلوں کی وجہ سے معیشت پر ضرب پڑی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.