/

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا؛عثمان بزدار

#PunjabChiefMinister #UsmanBazdar #PTI #Pakistan

لاہور: جدت ویب ڈیسک:وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا ۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا، سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا، ملتان کے بعد اب جلد ہی بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ بہاولپور کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کر لیا ، بہت جلد بہاولپور کا دورہ کروں گا، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا، ماضی میں جنوبی پنجاب کے وسائل کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، آئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا، سمت درست اور نیت نیک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.