سازشی عناصر 2018 کے بعد بھی صبر کریں، مریم نواز

: Hussain Nawaz, Hassan Nawaz, Asma Nawaz Sharif

لاہور جدت ویب ڈیسک سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مال روڈ پر خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ سازشی عناصر 2018 اور اس کے بعد بھی صبر کریں۔لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ہے کہ سازشی عناصر 2018 تک صبر کریں بلکہ اس کے بعد بھی صبر کریں۔مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے 4 سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کی ڈرامے بازی کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ âنá کے خلاف احتجاج میں شریک جماعتوں کے حوالے سے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.