سانحہ سہون شریف کے 2مرکزی ملزمان گرفتار ٗ تفتیش شروع

کراچی جدت ویب ڈیسک سی ٹی ڈی نے کراچی میں ایک کارروائی کرکے سانحہ سہون بم دھماکے کے دومرکزی ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی سے جن ملزمان کو حراست لیا وہ سانحہ سیہون شریف میں سہولت کاری کے مرکزی ملزم ہیں ٗدونوں ملزمان کا تعلق جماعت الحرار سے ہے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے سیہون میں ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیہون شریف کیس میں اہم پیش رفت ہوئی،بہت جلد کیس سے متعلق خوشخبری ملے گی۔واضح رہے کہ سانحہ سہون میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ سوافراد جاں بحق اور تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.