/

سجادعلی اورسونیاحسین کا نیاگانا’قرار’کے سوشل میڈیا پر چرچے

معروف گلوکارسجادعلی کا شماران گلوکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتے، بےبیا، رکشے والا، چاہے جس شہربھی جائے جیسے دھماکے دارگانے ہوں یا دھمیے سروں میں کانوں میں رس گھولنے والی غزلیں، سبھی کے ذوق موسیقی پرپورا اترتی ہیں۔

 پاکستان کے معروف گلوکارکا نیا گانا ‘قرار’ بھی یقیننا ان کے مداحوں کیلئے ایک ٹریٹ ثبت ہوگا جس کی میوزک ویڈیومیں انہوں نے پہلی بارسونیا حسین کے ساتھ کام کیا ہے۔ نتھیا گلی جیسے خوبصورت اور پُرفضا مقام شوٹ کی جانے والی یہ میوزک ویڈیو سرما کی سرد راتوں میں ٹوٹے دلوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کا کام بخوبی سرانجام دے گی۔