/

سخت اقدامات کے لئے تیاری کی جا رہی ہے، فواد چوہدری

#Preparationsarebeing #NCOC #FawadChaudhry

لاہور : جد ت وین ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرناپڑیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں پہلی مرتبہپ کورونا سے ایک روز میں 201 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جو کہ اس وبا کے پھوٹنے سے اب تک کا ریکارڈ ہے۔ صرف پنجاب میں گزشتہ روز کورونا سے 127 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال پر کہا کہ اگرصورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، اس کے لئے تیاری کی جا رہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.