ریاض جدت ویب ڈیسک سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، تین دنوں میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ اقامہ بارڈر اور وورک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف گزشتہ بدھ 15 نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاون کے پہلے تین روز میں 23 ہزار 938 غیر ملکی دھر لئے گئے ۔
