//

سلطنت عثمانیہ کے لیے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کا تعلق حالیہ پاکستان سے تھا۔کراچی کے نجی ہوٹل میں ’عکاظ‘ نامی اسٹور چین کو متعارف کرائے جانے کی تقریب

ویب ڈیسک ::شہرہ آفاق ترک ڈرامے’ارطغرل غازی‘ میں کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کا کہنا ہے کہ جس طرح پاکستانی عوام نے ان کا ڈراما دیکھا، اسی طرح وہ بھی یہاں کے ڈرامے دیکھتے ہیں۔جلال آل 28 مارچ کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے نجی ہوٹل میں ’عکاظ‘ نامی اسٹور چین کو متعارف کرائے جانے کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی تعلقات پر خطاب بھی کیا۔جلال آل نے نجی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں خطاب کے دوران سلطنت عثمانیہ کو بچانے کے لیے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سلطنت عثمانیہ کے لیے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کا تعلق حالیہ پاکستان سے تھا۔

انہوں نے خطاب کے دوران علامہ اقبال کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے سلطنت عثمانیہ کو بچانے کے لیے برصغیر میں شروع کی گئی تحریک خلافت میں اہم کردار ادا کیا۔جلال آل کا کہنا تھا کہ ترک لوگ یہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ اس وقت پاکستانی مسلمانوں نے سلطنت عثمانیہ کو بچانے کے لیے نہ صرف مالی قربانیاں دیں بلکہ جانوں کا نظرانہ بھی پیش کیا۔

جلال آل کے مطابق ترک عوام پاکستانیوں کی محبت اور قربانی کو نہیں بھلا سکتا—فوٹو: ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی

Leave a Reply

Your email address will not be published.