سندھ سرکار کا اپنی مدد آپ کے تحت کرونا ویکیسن خریدنے کا فیصلہ ، ڈاکٹر عذراپیچوہو

#DrAzraPechoho #Pakistan #Sindh #SindhGovernment #Decided

کراچی: جدت ویب ڈیسک :صوبہ سندھ کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ سندھ سرکار نے اپنی مدد آپ کے تحت کرونا ویکیسن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذراپیچوہو نے بتایا کہ این سی او سی نے صوبوں کو ویکسین خریدنے کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد سندھ حکومت نے چینی ویکسین کین سائینو کی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور چین سے یہ سنگل ڈوزویکسین براہ راست لی جائیگی۔
صوبائی وزیر صحت نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کی کامیابی اس وقت ہوگی جب اسی فیصد ویکسین کا عمل مکمل ہو، ساتھ ہی وزیر صحت نے واضح کیا کہ ویکسین صرف امیروں کیلئے نہیں ہے سب کو ویکیسن لگوانی چاہیئے۔نیوز کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت نے اعلان کیا کہ چار اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شہادت کیمو قع پر پنجاب میں کیا جانے والے جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کو پنجاب میں کرونا صورتحال سے آگاہ کیا تھا ، میں بلاول بھٹو کی مشکور ہوں کہ انہوں نیجلسہ ملتوی کیا۔ڈاکٹر عذراپیچوہو نے پنجاب کی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے باعث ایک ہفتے میں پنجاب میں ستائیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک سندھ میں برطانیہ سے آنیوالی کرونا کی نئہ قسم نہیں پھیلی کیونکہ سندھ حکومت نے برطانیہ سے آنیوالے چند کیسز کو شروع میں ہی آئیسولیٹ کردیا تھا، ابھی بھی برطانیہ سے آنے والے لوگوں کو مانیٹر کیاجارہا ہے اس کے باوجود عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز کاخیال رکھیں، اگر سندھ میں کرونا کی تیسری لہر آئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے کے تین بڑے اسپتالوں کے لیے ایک مرتبہ پھر وفاق کو خط لکھا ہے، خط میں سندھ حکومت نے کہا کہ ان اسپتالوں پر سال دوہزار گیارہ سے لیکر اب تک صوبائی حکومت نے جتنے اخراجات کئے، ان کی ادائیگی کی جائے، وفاق ان تینوں اسپتالوں کو نہیں چلا سکتا ہے، ہم ڈاکٹر فیصل سلطان کیجواب کے منتظر ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ چینی ویکسین کین سائینو خریدنے کے لئے سندھ حکومت نے پانچ سو ملین روپے رکھے ہیں، اس کے علاوہ اکتیس مارچ کو مزید بیس ہزار کرونا ویکسین سندھ کو ملیں گی جبکہ دو تین دن میں دس لاکھ ویکسینز وفاقی حکومت کو ملیں گی جن میں سے وفاق دو لاکھ ویکسین سندھ کو دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.