سندھ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا

کراچی :جدت ویب ڈیسک:متاثرہ شہری نے شور مچایا تو عوام کا رش لگ گیا، جس کی وجہ سے شہری کی موٹرسائیکل چھننے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکاروں نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں نے بھی سرعام شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا، 5 اسٹار چورنگی پر پولیس اہلکار کی شہری سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سندھ پولیس کا اہلکار شہری نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل چھینتا ہوا پکڑا گیا، عوام کا رش لگنے پر پولیس اہلکار فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل چین رہا تھا اور مسلح پولیس اہلکار نے شناخت چھپانے کیلیے نیلا اپر پہن رکھا تھا۔ہریوں نے چورنگی پر موجود ٹریفک اہلکار کو بھی مدد کیلیے طلب کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار کا ساتھی نظر آرہا ہے جبکہ متاثرہ شہر بار بار اہلکار کی پستول اور پولیس موٹر سائیکل کی نشاندہی کرتا رہا۔مذکورہ واقعے پر پولیس حکام کا مقف ہے کہ اہلکار کون تھا اور کیا کررہا تھا جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.