سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بیچ کل پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے گا

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک :: سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بیچ کل پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے گاکل ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا ، وزیر اعظم نواز شریف کو کیا سزا ملے گی نہ اہل ہونگے یا جیل جائیں گےتفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 21 جولائی کو محفوظ کیا گیا پاناما کیس کا فیصلہ اب کل بروز جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے سنائے گا۔
سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس اعجازافضل اور جسٹس شیخ عظمت سعید بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے 60 روزانہ محنت کے بعد اپنی رپورٹ پر 10 جولائی کو پیش کی جس پر اعتراضات کے حوالے سے سماعت بھی ہوئی تھی اور بعد ازاں 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب کل سنایا جائے گاپاناما پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کے انکشاف نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی ٹیلی ویژن خطاب اور پارلیمانی اجلاس میں کی گئی وضاحت کو ناکافی قرار دے دیا تھا۔جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 5 رکنی بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا جس نے وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے مالی معاملات سے متعلق تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی جسے 60 روز کے اندر رپورٹ جمع کروانی تھی۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.