//

سپریم کورٹ کی سرکاری گھروں پر قبضے خالی کروانے کیلئے آخری مہلت

Supreme Court
Supreme Court

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے سرکاری گھروں پر قبضے خالی کروانے کیلئے وزارت ہاسنگ کو آخری مہلت دے دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سرکاری گھروں پر قبضوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سرکاری گھروں پر قبضے خالی کروانے کیلئے وزارت ہاوسنگ کو آخری مہلت دیتے ہوئے قرار دیا کہ عدالتی حکم ہونے کے باوجود وزارت ہاوسنگ نے تمام قابضین سے سرکاری رہائش گاہوں کو خالی نہیں کروایا، وزارت ہاوسنگ کی رپورٹ غیر تسلی بخش اور جھوٹ پر مبنی ہے،آئندہ سماعت پر سیکرٹری ہاوسنگ کی دستخط شدہ رپورٹ دی جائے۔