سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ،21رکنی قومی ا سکواڈ کا اعلان

Hockey Tournament Squad Announced Pakistan

لاہور، مسقط جدت ویب ڈیسک :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اومان کے دورے کے لیے قومی ٹیم کے 21 افراد پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا۔اومان میں ہونے والے سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ جاپان کی ٹیم حصہ لے گی۔اسکواڈ کا فیصلہ کراچی میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائل کے بعد کیا گیا۔خیال رہے کہ کیپٹن محمد عرفان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اومان کے دورے سے معذرت کی تھی۔ان کے اس فیصلے کے بعد رضوان سینیئر کو گرین شرٹس کا نیا اسکپر منتخب کیا گیا جبکہ ارسلان قادر کو ان کا ڈپٹی بنایا گیا ہے۔اسکواڈ میں مبشر، رضوان جونیئر، تصور عباس، ابوبکر، فرید توثیق، عمر بھٹہ، شفقت رسول، امجد علی، فیصل قادر، حماد شکیل بٹ، اظفر یعقوب، اعجاز احمد، علی شان، عتیق ارشاد سجی اور تنظیم الحسن شامل ہیں۔واضح رہے کہ حسن سردار جنہیں حالیہ ورلڈ الیون کے دورے کے دوران کوچ اور مینیجر کا عہدہ دیا گیا تھا کو دوبارہ ان عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔حسن سردار کے ساتھ ریحان بٹ اور محمد ثقلین کو ان کا اسسٹنٹ کے طور پر فائز کیا گیا ہے۔قومی ٹیم مسقط کے لیے 10 یا 11 فروری کو روانہ ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ 14 سے 20 فروری کے درمیان جاری کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.