سیریز 1-1 سے برابر , دوسرا ٹی 20، زمبابوے کی پاکستان کو 19 رنز سے اپ سیٹ شکست

//

ہرارے : زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 19 رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوے نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ زمبابوے کی جانب سے تناشے 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 99 رنز بنا سکی، پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ کپتان بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دانش عزیز نے 22 رنز بنائے، محمد رضوان 13، محمد حفیظ 5، فخرزمان 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔  زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگ وے نے 4وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تین میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر ہو گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اورفیصلہ کن ٹیسٹ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

Sarah Khan shared an Instagram post showcasing a beautiful rose and combined it with a Quranic verse

Next Story

افغانستان میں بدامنی کی سب سے بھاری قیمت، افغانوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے،افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، شاہ محمود قریشی

Latest from اہم خبریں