شادی کے انوشکا کو ۔۔۔۔فلموں کی لت لگ گئی‘ مگر کیوں ؟‘جانئے

Indian actress Virat Kohli Spouse Deepika Padukone Katrina Kaif Ranbir Kapoor

ممبئی جدت ویب ڈیسک شادی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ڈرائونی فلموں میں کام کا شوق پیدا ہوگیا ، اداکارہ بہت جلد اپنے کیریئر کی پہلی ڈرانی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں انوشکا شرما ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فلم پری انوشکا شرما کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والے تیسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ دو فلموں این ایچ 10 اور فلوری کو پروڈیوس کرچکی ہیں۔اس فلم کا نام تو پری رکھا گیا ہے تاہم اس کی ٹیگ لائن کے ساتھ یہ واضح کردیا ہے کہ یہ فلم کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہوگی۔پری کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا، جس کا اعلان انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر فلم کے پہلے پوسٹر کے ساتھ کیا۔واضح رہے کہ انوشکا کی پروڈیوسر کے طور پر پہلی فلم این ایچ 10 2015 میں ریلیز ہوئی جس میں انوشکا شرما نے خود مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس فلم نے تجزیہ کاروں اور شائقین کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا۔ان کی پروڈیوس کردیا دوسری فلم فلوری گزشتہ سال ریلیز ہوئی، جس نے شائقین اور تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل حاصل کیا، اس فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانج، سورج شرما اور مہرین کور نے اہم کردار نبھائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے اپنی فلم فلوری میں بھی ایک بھوت کا کردار ادا کیا تھا، تاہم وہ ان کی نئی فلم سے کافی مختلف نظر آیا۔ان کی فلم پری رواں سال 2 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس فلم کی ہدایات پروست جوشی دے رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ ممبئی اور کلکتہ میں کی گئی، جس کی ایڈیٹنگ پر کام جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.