//

‘شادی کے بعد عورت خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا’

اسلام آباد: :: چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی، شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا، پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا، سپیشل ڈیپارٹمنٹ خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کریں گی، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے، ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، 262 چارج شیٹ ہو چکے ہیں، 107 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر 20 سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 754 سنٹر پر معذور افراد کے لیے انتظامات کریں گے، پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں۔