/

شاہینوں نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دیکر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی

ہرارے :: پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 24 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی، پاکستان کے 165 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 141 رنز ہی بنا پائی ۔

دورہ زمبابوے پر موجود پاکستانی  ٹیم نے  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لئے ۔

اوپنر محمد رضوان نے 60 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے ، شرجیل خان نے 18 ، بابر اعظم نے 52 رنز بنائے ۔فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم کھل کر نہ کھیل سکی ،اوپنر ویسلے مدھیویر  59 ٹیڈیونشے نے 35 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور نہ کر سکا ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4 ،حارث رؤف نے دو اور محمد حسین نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.