شاہ رخ اور گوری کی سری دیوی اور بونی سے ملاقات

لاس اینجلس جدت ویب دیسک بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان نے لاس اینجلس میں سری دیوی اور بونی کپور سے ملاقات کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان بیوی گوری خان اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے لاس اینجلس میں موجود ہیں اس دوران انہوں نے اداکارہ سری دیوی اور ان کے شوہر بونی کپور سے ملاقات کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں شاہ رخ خان اور گوری خان نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور سن گلاسز پہنے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.