شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ کہاں پہنچا‘جانئے

Sharjeel Memon Pakistani Politician ppp

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں شرجیل انعام کے وکیل نے پیش ہوکر مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے شرجیل انعام کے وکیل کی مہلت کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں پونے پانچ ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس زیر سماعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.