/

شریف مافیابیرو ن ملک چھپایاخزانہ بچاناچاہتی ہے‘عمران خان

Imran Khan PTI

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف احتساب کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔بنی گالا میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نوازشریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 3 سو ارب بچانا چاہتی ہے ¾اسی لئے سابق وزیراعظم عدلیہ اور آئین پر حملے کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کےلئے کچھ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف دعویٰ کررہے ہیں کہ عوام ان کا احتساب کریں گے، اس دعویٰ کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے، آئین کی خلاف ورزی اور فساد برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو ہر وقت بے وقوف بنا کر رکھنا چاہئے لیکن اب یہ ممکن نہیں کیوں کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا کام اپنا نمائندہ منتخب کرنا اور قانونی کی عملداری یقینی بنانا ہے جبکہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمے ہے۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ انتخابات کرپشن کی بنیاد ہی لڑے جائیں گے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر کا معاملہ پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.