شوہر سے ویڈیو کال کے دوران بنگلہ دیشی ماڈل کی خودکشی

ڈھاکہ جدت ویب ڈیسک بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ ماڈل نے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریسیلا بنت وزیر نامی ماڈل کی لاش بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں واقع ان کے گھر پر پائی گئی، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ریسیلا بنت وزیر کی ایک تین سالہ بیٹی بھی ہے، جو اس واقعے کے وقت اپنی نانی کے گھر پر تھی۔پولیس کے مطابق ماڈل کی خودکشی کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں ہونے والے مسائل کے باعث یہ اقدام اٹھایا۔رپورٹس کے مطابق ریسیلا نے اپنے شوہر سے ویڈیو کال کے دوران ان کے سامنے خود کشی کی۔ان کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ریسیلا سے آخری مرتبہ واٹس اپ پر رواں ہفتے یکم اگست کو بات کی تھی۔ریسیلا بنت وزیر ڈھاکہ کی ایک مقامی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں گریجویشن کررہی تھیں۔ریسیلا نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا تھا۔وہ اکثر وبیشتر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر اور بیٹی کی تصاویر اور اپنی ماڈلنگ شوٹس کی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.