/

شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد :: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو عمران خان استعفی دے کر عوام کو ریلیف دیں۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔ ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔