شہری ہوجائے تیار ،جرمانہ کے ساتھ سخت سزائیں ہوگی

#Punishment #Midst #Punjabpolice #Lockdown

جہلم :جدت ویب دیسک:کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے اپنا اثر دکھا رہی ہے، جس کے باعث یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کوویڈ میں مبتلا ہورہے ہیں، حکام نے کرونا کا پھیلا روکنے کیلیے ملک بھر میں لاک ڈان نافذ کردیا ہے لیکن شہریوں کی جانب سے کرونا پر مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

کرونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر مقای انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو انوکھی سزائیں دینا شروع کردی ہیں۔شہریوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلیے انوکھی سزائیں دینا شروع کردی، انتظامیہ پنڈ دادن خان میں ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو دھوپ میں کھڑے رہنے کی سزا دینے لگی۔اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کیے جانے پر سزا دی گئی۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں پنجے گاڑ دئیے ہیں جس کا شکار بچے بھی ہورہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 5200 سے زائد افراد کرونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔دوسری جانب دینہ سٹی میں انتظامیہ نے دو بیکریاں اور ایک ہوٹل سیل کرکے دکان داروں پر جرمانے عاید کیے جبکہ سوہاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے۔کرونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.