شہر قائد میں ہواوں کا رخ تبدیل ،گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی :جدت ویب ڈیسک:شہر قائد میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہواوں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر قائد میں ہواوں کا رخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا، تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.