/

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مارکیٹیں اورتجارتی مراکزبند

#Markets #Mallsclosed #DifferentAreas #ShareQuaid

کورونا کی تیسری لہر:جدت ویب دیسک: کراچی کے مختلف علاقوں میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکزبند کرادیے گئیتفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس موبائل کے ذریعے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز بند رکھنے کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے اعلانات میں کہا گیا کہ دکاندار حضرات کوروناایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق ہفتہ اور اتوارتجارتی سرگرمیاں معطل رکھیں۔خیال رہے پاکستان میں کوروناکے وار مزید شدید ہوتے جارہے ہیں ۔ تیسری لہرنیچوبیس گھنٹے میں مزید84 افرادکی جان لے لی، اب تک کوروناسیہلاکتیں چودہ ہزارچھ سوستانوے ہوگئیں۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر محکمہ صحت ومحکمہ داخلہ نے ہفتے میں 5دن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے اور ہفتہ اور اتوار کی تعطیل والے دن تمام تجارتی مراکزبند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے سندھ حکومت نے وائرس کا پھیلا روک نے کیلئے صوبے بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی اور کاروباری مراکز 8 بجے بند کرنے کا احکامات جاری کیے تھے۔حکومت کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز آٹھ فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈان ہوگا اور نئی پابندیاں 11 اپریل تک نافذ العمل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.